گونڈا: جھارکھنڈ کے گونڈا ضلع میں ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹڈ کی راج محل کے منصوبے میں للمٹیا کے ڈیپ مائنس علاقے بھوائیں میں کل رات کوئلے کی کان دھسنے سے کم از کم 10 افراد کے دب کر مرنے کا خدشہ ہے .
کان کے اندر سے پانچ لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ای سی ایل کے صدر اور انتظامیہ کے ڈائریکٹر آر آر مشرا نے یو این آئی کو بتایا کہ اب تک پانچ لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کان کے اندر سات ڈمپر اور تین ایکسکلویٹر پھنسے ہوئے ہیں.
قومی ڈیزاسٹر ریلیف فورس اور مائنس سکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی اور بچاؤ کے کام چلا رہی ہے ۔ ریاست کی چیف سیکرٹری راج بالا ورما اور پولیس ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پانڈے رانچی سے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلی رگھوور داس نے جنگی سطح پر راحت اور بچاؤ کے کام چلانے کا حکم دیا ہے . مسٹر داس واقعہ پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں۔