نئی دہلی،2 دسمبر(یواین آئی) بالی ووڈ اداکاراور گورداس پورحلقہ سے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں.
مسٹر دیول نے خود سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع دی انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ ’سیلف آئسو لیشن‘ میں ہیں اورفی الحال بہترمحسوس کررہے ہیں رکن پارلیمنٹ نے ان لوگوں سے کورونا ٹسٹ کرانے کی اپیل کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں میں ان کے رابطے میں آئے ہیں۔