نئی دہلی،18فروری(یواین آئی)سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے اس سرکولر کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت سے پیر کو انکار کردیا جس کے تحت میڈیا کو لفظ’دلت‘ کا استعمال نہ کرنے کی صلاح دی گئی تھی۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے متعلقہ عرضی سننے سے انکار کردیا۔
وکیل شری رام پرکٹ کے ذریعہ دائر عرضی میں اس سرکولر کو چیلنج کیا گیا تھا،جس میں حکومت میڈیا تنظیموں کو صلاح دی تھی کہ وہ درج فہرست ذات کے اراکین کےلئے لفظ دلت کا استعمال نہ کریں۔
عرضی دہندگان کی جانب سے سینئر وکیل کپِل سبل نے دلیل دی کہ حکومت کا یہ حکم عامرانہ ،غیر منطقی ،تفریق سے پر اور آئین کے آرٹیکل 14،15،19اور 21 کے الزامات کی خلاف ورزی ہے۔