نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کرناٹک میں 10 ایم ایل ایز کے استعفی کے معاملے میں منگل کو اگلی سماعت ہونے تک صورت حال جوں کی توں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت ایک بینچ نے جمعہ کو کہا کہ وہ اس معاملے میں کچھ بڑے مسائل اٹھے ہیں اور اس پر منگل کو اگلی سماعت کرکے فیصلہ سنائیں گے ۔ عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت تک اس معاملے کی صورت حال جوں کی توں برقرار رکھا جائے۔