نئی دہلی ،24جنوری (یواین آئی)سپریم کورٹ نے سیاست میں جرائم کی آمیزش کو ختم کرنے کے لیے خاکہ تیار کرنے کی انتخابی کمیشن کو جمعہ کوہدایت دی ۔
جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس رویندر بھٹ کی بنچ نے کمیشن سے کہا،’’ سیاست میں جرائم کے تسلط کو ختم کرنے کے لیے ایک خاکہ تیار کیاجائے ۔‘‘
عدالت نے اس پر جواب کے لیے کمیشن کو ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے ۔
عدالت نے سیاست میں جرائم کی آمیزش پر سخت تبصرہ کیاہے ۔سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ ملک میں سیاست میں جرائم کی آمیزش کوروکنے کے لیے کچھ تو کرنا ہی ہوگا۔
عدالت نے انتخابی کمیشن سے جرائم پیشہ افراد پرروک لگانے کےلیے تجاویز پیش کرنے کے لیے کہاہے۔عدالت نے کمیشن سے ایک ہفتہ کے اندر جواب مانگا ہے ۔