نئی دہلی، 8 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر سرکاری بنگلہ اپنے پاس رکھنے کے معاملے میں دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر 50،000 روپے کا جرمانہ عائدکیا۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی یک رکنی بنچ نے آر جے ڈی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے بیٹے مسٹر تیجسوی یادو کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔ سابق نائب وزیر اعلی نے پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔
انہوں نے بہار حکومت کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں انہو ں نے نائب وزیر اعلی کے طور پر ملنے والے بنگلے کو خالی کرنے کو کہا تھا۔
عدالت عظمی نے بہار حکومت کو کوئی بھی ہدایت دینے سے انکار کر دیا۔