نئی دہلی۔ کانپور کے گینگسٹر وکاس دوبے کے انکاونٹر کو لے کر سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت سے سوال کیا ہے کہ ہم اس بات سے حیران ہیں کہ اتنے معاملوں میں مطلوب مجرم ضمانت پر کیسے رہا ہو گیا اور بالآخر اس نے اتنے بڑے جرم کو انجام دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں سبھی احکامات کی صحیح رپورٹ دیں کیونکہ یہ سسٹم کی ناکامی کو بتاتا ہے۔









