نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کی عرضی پیر کے روز مسترد کر دی۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے مسٹر سسودیا کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 17 اکتوبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
مسٹر سسودیا کو 26 فروری 2023 کو دہلی ایکسائز پالیسی بنانے اور اس کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے لیے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت سے وہ جیل میں ہیں۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج مقدمات میں پہلے خصوصی عدالت اور پھر دہلی ہائی کورٹ سے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔