جسٹس ہیمنت گپتا نے جہاں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر عرضیوں کو منسوخ کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا۔ وہیں، جسٹس سدھانشو دھولیا نے پابندی جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کو منسوخ کر دیا
حجاب تنازعہ، علامتی تصویر آئی اے این ایسحجاب تنازعہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز کرناٹک کے زیر بحث حجاب تنازعہ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تاہم بنچ میں شامل دونوں ججوں جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی رائے مختلف رہی۔
جسٹس ہیمنت گپتا نے جہاں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر عرضیوں کو منسوخ کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا۔ وہیں، جسٹس سدھانشو دھولیا نے پابندی جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کو منسوخ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حجاب پہننا کسی کی پسند کا معاملہ ہے اور اس پر پابندی عائد نہیں کیا جا سکتی۔