نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج ’بلڈوزر کارروائیوں‘ کے حوالے سے ایک تاریخی فیصلہ سنایا، جس میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ریاستی حکومتیں کسی بھی فرد کی جائیداد کو محض الزام کی بنیاد پر تباہ نہیں کر سکتیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ عمل آئین کے تحت افراد کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد قانون کی حکمرانی کی ضمانت دینا ہے۔









