نئی دہلی، 24 مارچ ؛ حکومت ہندنے پاکستان حکومت کے صوبہ سندھ میں دو نابالغ ہندو بچیوں کو اغوا کرکے ان کاتبدیلی مذہب اور جبراً شادی کرنے کے معاملہ میں پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے رپورٹ مانگی ہے۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کر کےکہا’’میں نے اس معاملہ میں پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے رپورٹ مانگی ہے‘‘۔
قابل غور ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹكي میں ہولی کے موقع پر دو نابالغ ہندو لڑکیوں کو اغوا کرکے ان کوتبدیلی مذہب اور جبراً شادی کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان حکومت نے اس معاملہ میں نوٹس لیا ہے اور اس کی تحقیقات کے لئے انسانی حقوق کی وزارت کو ہدایت دی ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد دستیاب معلومات کا اشتراک کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں لڑکیوں کے والد اور بھائی بتا رہے ہیں کہ دونوں بہنوں کو اغوا کر لیا گیا تھا اور انہیں اسلام اپنانے کے لئے مجبور کیا گیا ۔