نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں سابق کرکٹر کرتی آزاد نے پیر کے دن کانگریس کا دامن تھام لیا اور کہا کہ یہ ان کی گھر واپسی ہے۔
مسٹر کرتی آزاد نے مسٹر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ ان کا پورا بچپن کانگریسی ماحول میں گذرا ہے۔
ان کے والد بھگوت جھا آزاد مجاہد آزادی اور کانگریس کے اہم لیڈر تھے اور کانگریس خاندان سے ان کی قربت بچپن سے رہی ہے اس لئے اس پارٹی میں شامل ہونا ان کےلئے گھر واپسی جیسا ہے۔