سمستی پور، 2 فروری (یو این آئی) بہار میں سمستی پور ضلع کے مسریدھراری تھانہ علاقہ کے ہرپور ایلوتھ گاؤں کے نزدیک یوا راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق ضلع کونسلر رنجیت رائے کی مشتبہ حالت میں موت کے خلاف ان کے حامیوں نے جمعہ کو مسری دھراری چوک پر لاش کے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 28 کو جام کردیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار پانڈے نے یہاں بتایا کہ جمعرات کی رات ضلع کے ہرپور ایلوتھ گاؤں کے قریب آر جے ڈی لیڈر رنجیت رائے اور ان کے دوست سنیل کمار سڑک کے کنارے بے.
ہوش پائے گئے ۔ دونوں کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے رنجیت رائے کو مردہ قرار دے دیا،
جب کہ سنیل کمار کا ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔مسٹر پانڈے نے کہا کہ پولس آر جے ڈی لیڈر رنجیت رائے کی موت کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے ۔