نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ قانون کی طالبہ سے ریپ کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند اترپردیش میں چلنے والے مقدمے کو دہلی منتقل کرنے کی عرضی پر پیر کے روز سماعت کرے گا۔
سینیئر وکیل کالِن گونجالوِس نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بہت ہی سنگین ہے ملزم صاحبِ اثرورسوخ ہے اور متاثرہ اور اس کے اہل خانہ سمیت اس کے والد کو خطرہ ہے۔
چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کے لیے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کی۔