بلیا: سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر نے سوامی پرساد موریہ کے ایس پی جنرل سکریٹری عہدے سے استعفی کو ڈراما قرار دیا ہے ۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ اگر یہ ایم ایل سی سے بھی استعفیٰ دیں تب مانگونگا کہ یہ اور اکھلیش ملے ہوئے نہیں ہیں۔
ضلع ہیڈکوارٹر پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ موریہ کا استعفی محض ایک ڈراما ہے ۔ اکھلیش یادو کے اشارے پر سوامی پرساد مویہ لمبے عرصے سے سناتن دھرم کے خلاف بول رہے ہیں اور آج انہوں نے استعفی جنرل سکریٹری کے عہدے سے دیا ہے لیکن ودھان پریشد کے رکن بنے رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج استعفی دیا ہے کل منظور بھی کرلیا جائے گا۔ اور پرسوں پھر بنا دیا جائے گا۔ یہ بھی تو ہوسکتا ہے ۔ اگر یہ ودھان پریشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیں تب میں مانونگا کہ یہ لوگ(سوامی پرساد موریہ۔ اکھلیش یادو) آپس میں ملے ہوئے نہیں ہیں۔ اور اگر انہوں نے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا تو یہ پکا ہے کہ دونوں ملے ہوئے ہیں۔