لکھنؤ: رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ میں سوائن فلو مریض بھرتی کیاگیا ہے۔ بیماری کی تصدیق ہونے کے بعد ادارے نے سی ایم او دفتر کومریض کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دو دن سے بھرتی ہے۔گومتی نگر واقع لوہیاانسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں کاکہنا ہےکہ مریض کی حالت سدھر رہی ہے۔
دو دن قبل بستی کے رہنےو الے ۱۵سالہ لڑکے کوادارے میں بھرتی کرایاگیا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق لڑکے کو سردی زکام اور گلے میں خراش وبخار وغیرہ کی شکایت تھی۔ ادارے کے ڈاکٹروں نے لڑکے کوبھرتی کرکے علامتوں کی بنیاد پر سوائن فلو کی جانچ کرائی۔ جانچ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔ اسی بنیاد پر مریض کی جانچ شروع کی گئی۔
لوہیاانسٹی ٹیوٹ کے ترجمان ڈاکٹر وکرم سنگھ نے بتایا کہ مریض ۱۵سال کالڑکا ہے جس کاگزشتہ دو دن سے علاج کیا جارہا ہے ۔
سوائن فلو کی تصدیق کے بعد اسے بیماری کی دوائیں دی جا رہی ہیں۔اسی کے ساتھ مریض کے گھر والوں کو بھی ٹیمی فلو دوا کر ہوشیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔علاج کے بعد اب مریض کی حالت میں سدھار ہو رہا ہے جلد ہی مریض کو ڈسچارج کر دیاجائے گا۔