برن،27جون(یواین آئی)سوٹزرلینڈ کے افسروں نے ہیروں کے کاروباری بھگوڑے نیرو مودی کو بڑا جھٹا دیتے ہوئے اس کے اور اس کی بہن پوروی مودی کے بینک کھاتے فریز کردئے ہیں جن میں تقریباً 283.16کروڑ روپے ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی خصوصی اپیل پر سوٹزرلینڈ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ای ڈی نے کہا تھا کہ دونوں کے بینک کھاتے میں ہندوستانی بینکوں سے غیر قانونی طریقےسے رقم جمع کرائی گئی ہے۔
اس سال مارچ سے لندن کی وینڈس ورتھ جیل میں نیرو پر پنجاب نیشنل بینک کو تقریباً ساڑھے 13ہزار کروڑ روپے کا نقصان دینے کا الزام ہے۔اس کی ضمانت عرضی کئی بار خارج ہوچکی ہے۔