دمشق، شام کے رقا صوبے میں ایک اجتماعی قبر سے 1500 سے زائد شہریوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ علاقہ کبھی دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے مکمل کنٹرول میں تھا۔’الوطن ‘ اخبار کے حوالے سے ژنہوانے بتایا کہ قبر سے جو نعشیں برآمد کی گئیں ہیں وہ رقا پر امریکی فضائی حملے میں مارے گئے شہریوں کی ہیں۔رقا میں قبروں سے ابھی تک چار ہزار سے بھی زیادہ شہریوں کی نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں اور روزانہ قبر وں سے نئی نعشیں باہر نکا لی جارہی ہیں۔
امریکی قیادت والے اتحاد نے رقا پر قبضہ کرنے کے لئے کردش قیادت والی سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف ) کا ساتھ دیا تھا جو سال 2017 میں آئی ایس کا اصل دارالحکومت تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رقا پر ہوئے اس فضائی حملے میں صوبائی دارالحکومت کا 85 فیصد حصہ تباہ ہو گیا تھا۔دولت اسلامیہ کا 2014 میں شام اور عراق کے کافی بڑے حصے پر قبضہ تھا لیکن اب یہ تنظیم مٹنے کے دہانے پر ہے اور لوگوں کی بڑے پیمانے پر ہوئی ہلاکتوں کے لئے اسے ہی ذمہ دار مانا گیا ہے ۔