دمشق ، 17 اکتوبر ؛ شامی حکومت نے اسرائیلی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شامی مقبوضہ گولان امور کے دفتر کے سربراہ مدحت صالح الصالح کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے ہفتے کے روز شامی کابینہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا’’کابینہ شامی عوام اور شہید کے لواحقین کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔‘‘
ایجنسی نے بتایا کہ مسٹر صالح کو ہفتے کے روز ایک اسرائیلی فوجی نے مجدل شمس شہر کے قریب قنیطرہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مسٹر صالح نے 1997 میں رہائی سے قبل اسرائیلی جیل میں 12 سال گزارے۔ انہوں نے شامی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔