اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شام کے فوجی مراکز پر 100 سے لیکر 120 میزائل فائر کئے ہیں ۔ ادھر کینیڈا کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ وہ شام پر امریکی حملوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعامل کا بے بنیاد الزام عائد کرکے شام پر فوجی حملے کا آغاز کردیا ہے امریکہ اس سے قبل عراق پر بھی کیمیائی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر فوجی حملہ کرچکا ہے جبکہ عراق میں اب تک کسی کو کیمیائی ہتھیار نہیں ملے ہیں۔ جبکہ شام 2014 میں ایک معاہدے کے تحت اپنے تمام کیمیائی ہتھیار اقوام متحدہ کے حوالے کرچگا ہے ابھی تک امریکہ نے اس بے بنیاد الزام کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا اور نہ ہی اس کے پاس کوئی ایسا ثبوت ہے۔ادھر روس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے شام پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور شام پر مغربی ممالک کے فوجی حملے کے سنگین نتائج کی ذمہ داری امریکہ ، فرانس اور برطانیہ پر عائد ہوگي۔ اسکائی نیوز کے مطابق امریکہ نے شام کے فوجی مراکز پر 100 سے لیکر 120 میزائل فائر کئے ہیں ۔