شام کے شہر تل ابیض میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل رات شام کے شہر تل ابیض کے ایک ریسٹورنٹ کے قریب کار بم کا دھماکہ ہوا۔ ترکی سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسلح کرد گروہوں نے کیا۔









