شام کے علاقوں دیر الزور اور الشادادی میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، یہ بات ایرانی ویب سائٹ نے بتائی، واشنگٹن کی طرف سے تاحال حملے یا ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق کونوکو فوجی اڈے پر 15 راکٹ فائر کئے گئے اور اڈے پر امریکی کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ ٹارگٹ کیا گیا جس میں 4فوجی مارے گئے ،
اسی طرح الحسکہ کے علاقے الشادادی میں امریکی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے المیادین شہر پر کیے گئے حملوں کا جواب اس راکٹ حملہ سے دیا گیا ہے۔امریکا کی طرف سے ابوکامل کے علاقے میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کی امریکی ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔