شام میں عید الفطر کے اعلان کے بعد، صدر بشار اسد نے دمشق میں نماز عید ادا کی۔
شام کے صدر بشار اسد نے آج صبح دمشق کے مزہ علاقے میں واقع حافظ اسد مسجد میں نماز عید ادا کی جہاں ان کے ساتھ وزیر اوقاف سمیت متعدد دیگر وزرا اور ملک کے اعلی عہدے دار موجود رہے۔
اس کے علاوہ علما اور عام شہریوں نے بھی نماز عید کے اس عظیم اجتماع میں شرکت کی۔ شام کے دیگر شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں بھی نماز عید کے شاندار مناظر دیکھنے میں آئے۔