داعشی دہشت گردوں نے حسکہ کے مضافات میں خودکش دھماکہ کرکے درجنوں افراد کو خاک وخون میں غلطاں کردیاہے۔
حسکہ کے مضافات میں شامی پناہ گزین کیمپ کے قریب خودکش دھماکے میں کم ازکم 50 افراد خاک وخون میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارہ سانا نے خبر دی ہے کہ حسکہ کے مضافات کے جنوب مغربی علاقے الشدادی میں کار بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، حملے کے زد میں آنے والے افراد کا تعلق دیرالزور سے ہے۔
خبررساں ادارہ سانا کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شہید یا زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
شامی حکام نے اس حملے میں 50 افراد کے شہید یا زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ داعشی دہشت گردوں نے پچھلے ہفتے بھی دیرالزور سے دوسرے علاقوں کی طرف فرار کرنے کی کوشش کرنے والے دسیوں افراد کو نہایت بے دردی سے قتل کردیا تھا۔