شام کی عرب لیگ سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری اخراج کا خاتمہ ہو گیا اور شام کے عہدیداروں نے سعودی عرب میں منعقدہ عرب لیگ کے اجلاس میں 11سال بعد شرکت کی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کی جانب سے براہ راست نشر کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شامی عرب جمہوریہ کو عرب ریاستوں کی لیگ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔









