ادے پور : راجستھان کے ادے پور میں منگل کو دوافراد نے ایک درزی کواس کی دوکان میں کپڑے کا ناپ دینے کے بہانے داخل ہوکر تیزدھارہتھیاروں سے قتل کردیا۔
ابتدائی طور پر یہ مذہبی جنون کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ حملہ آوروں نے واقعے کی ایک بھیانک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اس فعل کو ‘گستاخ رسول’ کا بدلہ قرار دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ان حملہ آوروں کو راجستھان پولیس نے واقعہ کے چند گھنٹوں کے اندر راجسمند سے گرفتار کر لیا۔