پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کے اشٹھ بھجا نگر میرا بھون میں کسی نامعلوم بدمعاش نے آئ ٹی آ ئی کے طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
ڈی ایس پی سٹی رمیش چندر نے بتایا کہ ستیم شکلا ( 21 )آئ ٹی آئی کا طالب علم تھا ۔گزشتہ شب کسی نامعلوم شخص کے فون پر بلانے پر وہ گھر سے نکلا تھا ۔ آج طالب علم کی لاش اشٹھ بھجا نگر میرابھون میں ملی ۔ ا س کا گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیاہے ۔پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔