کابل ، 24 ستمبر ؛افغانستان میں ہزارہ برادری کے ممتاز رہنما محمد محقق نے الزام لگایا ہے کہ وسطی صوبہ دایکنڈی میں طالبان افسرلوگوں کو اپنی زمینیں چھوڑکر جانے کے لئے مجبور کر رہے ہیں۔
معزول افغان صدر اشرف غنی کے سابق سکیورٹی مشیر اور حزب وحدت اسلامی مردم افغانستان کے رہنما محقق نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کر کے کہا کہ طالبان حکام دایکنڈی میں لوگوں کو ضلع گیزاب کے علاقے کے قندیر اور دھان نالہ علاقہ میں طالبان کے لوگوں کے لئے اپنی زمینیں چھوڑنے کو مجبور کر رہے ہیں ۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر لوگ اپنی زمینیں چھوڑنے کے طالباب کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں تو آنے والے موسم سرما سے قبل انسانی بحران پیدا ہوجائے گا ۔
مسٹر محقق نے دو خطوط بھی شیئر کیے جو کہ مبینہ طور پر طالبان حکام نے جاری کیے ہیں ۔ ان خطوط میں زمین چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں اورضرورت پڑنے پر طالبان ملٹری کمیشن کو مداخلت کرنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دایکنڈی میں طالبان حکام نے لوگوں کو اپنی زمینیں چھوڑنے کے لیےچند گھنٹے کا وقت دیا ہے ۔