افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے 2 غیرملکی صحافیوں کو رہا کردیا ہے۔کابل سے جاری بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ صحافیوں کیساتھ کام کرنے والے دیگر افغان شہری بھی رہا کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی صحافیوں کو شناختی کارڈ اور اجازت نامے نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے بھی 2 غیرملکی صحافیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
File Photo