کابل، 31 اگست ؛ طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی مکمل ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔
طالبان کے ایک ترجمان نے منگل کی صبح یہ اطلاع دی۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے اس کی افواج واپسی مکمل ہوگئی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر لکھا ’’افغانستان میں امریکی فوجیوں کا آخری دستہ پیر کی نصف شب کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’اس طرح ہمارا ملک مکمل طور پر آزاد ہو گیا ہے‘‘۔
امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ منگل (31 اگست) تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہو جائے گا۔ ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے پیر کی رات افغانستان سے امریکی فوجیوں اور غیر فوجی اہلکاروں کے آخری دستہ لے کر ایک امریکی طیارہ کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔