تمل ناڈو نے 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کر کے اس دوا پر پابندی لگا دی لیکن مدھیہ پردیش میں نو بچوں کی موت کے بعد بھی رپورٹ کا انتظار کیوں کیا جا رہا ہے؟ لواحقین کا الزام ہے کہ بچوں کو دیے گئے کھانسی کے شربت کولڈریف اور نیکسٹروس ڈی ایس ان اموات کی وجہ بنے۔ تقریباً ہر بچے کو پہلے بخار ہوا، اس کے بعد الٹی، اسہال، اور پھر پیشاب کا اچانک بند ہونا۔









