تمل ناڈو کے ڈنڈیگل میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ہے۔ وہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد اسپتال میں زیر علاج 29 مریضوں کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب اسپتال میں آگ لگی تو وہاں کئی مریض زیر علاج تھے۔ انہیں فوری طور پر وہاں سے نکالا گیا اور دوسرے اسپتالوںمیں منتقل کرایا گیا۔
معلومات کے مطابق، حادثے کے بعد، 29 مریضوں کو سرکاری اسپتال کے ساتھ ساتھ دیگر قریبی نجی ہسپتالوں میں لے جایا گیا تھا، حادثے کے بعد ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ملازمین اور افسران عمارت کے اندر جا رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی شخص اندر نہ پھنسا ہو ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔
تمل ناڈو کے ڈنڈیگل میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا ہے۔ وہاں کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد اسپتال میں زیر علاج 29 مریضوں کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب اسپتال میں آگ لگی تو وہاں کئی مریض زیر علاج تھے۔ انہیں فوری طور پر وہاں سے نکالا گیا اور دوسرے اسپتالوںمیں منتقل کرایا گیا۔
معلومات کے مطابق، حادثے کے بعد، 29 مریضوں کو سرکاری اسپتال کے ساتھ ساتھ دیگر قریبی نجی ہسپتالوں میں لے جایا گیا تھا، حادثے کے بعد ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ملازمین اور افسران عمارت کے اندر جا رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی شخص اندر نہ پھنسا ہو ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔