لکھنؤ: سروجنی نگر علاقے میں اتوار کی صبح کانپور روڈ پر شدید کہرے کے سبب ایک کیمیکل لوڈ ٹینکر پلٹ گیا اس کے سبب ہائی وے پر لمبا جام لگ گیا۔موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے پانی کی بوچھار سے کیمیکل صاف کیا۔ ٹرک گجرات کا ہے۔
یہ حادثہ سروجنی نگر کےشانتی پٹرول پمپ کے پاس ہوا، اس سے جام لگ گیا۔گورکھپور سےٹینکر ایتھینال لے کر کانپورجا رہا تھا۔پلٹنے سے ٹینکر میں بھرا ایتھینال کافی مقدار میں سڑک پرپھیل گیا،جس سے آس پاس کے علاقو ںمیں افرا تفری کاماحول ہوگیا۔پولیس کی مدد سے کیمیکل کو پانی سے صاف کیاگیا۔
سروجنی انکر انسپکٹر گری کے مطابق ایتھینال ٹینکر میں لوڈ کرکے کانپور جار ہا تھا۔ سروجنی نگر میں ٹینکر پلٹ گیا جس سے ایتھینال سڑک پر پھیل گیا۔
اطلاع پا کر موقع پرپہنچے فائر کنٹرول روم کے سی ایف او منگیش کمار نے اپنے فائر بریگیڈ ملازمین کے ذریعہ ہائی وے کے کنارے گھروں میں جا کر گیس نہ جلانے کی سب سےاپیل کی اور پورے علاقے کی لائٹ وہائی ٹینشن لائٹ کو بند کروادیا اس کے بعد فائر بریگیڈ ملازمین نے لکھنؤ کانپور کی ایک پٹی کو بند کرکے ہائی وے کو دھلنا شروع کردیا۔
ساتھ ہی ٹینکر کے اوپر بھی پانی ڈالتے رہے۔ ایتھینال پھیلنے کی وجہ سے علاقے میں بڑا بلاسٹ ہو سکتا تھا۔ فائر بریگیٹ ملازمین کی سخت مشقت کے بعد ایتھینال روڈ سے صاف کیاگیا اس کے بعد کرین لگا کر ٹینکر کو اٹھایاگیا جس سے کسی بھی طرح کاکوئی بھی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
سڑک بند ہونے سے پٹری پر کافی دیر تک جام لگ گیا۔ پولیس کے ذریعہ ٹینکر ہٹانے کے بعد سڑک پر آمدورفت شروع ہو سکی۔ ٹینکر ڈرائیور ہردوئی باشندہ انوپ پال بال بال بچ گیا۔