لکھنؤ: جعلی دستاویز کے سہارے دیوریا واقع پرائمری اسکول بارامکند میں ملازمت کر رہے جعلساز ٹیچر کو اسپیشل ٹاسک فورس نے دیوریا سے گرفتار لیا۔ ملزم کے قبضے سے ڈی ایل، ووٹر شناختی کارڈ، آدھار کارڈ، پین کارڈ، موبائل اور کچھ روپئے برآمد کئے۔
اے ڈی جی ایس ٹی ایف امیتابھ یش نے بتایا کہ بیسک تعلیمی افسر دیوریا دفتر سے جعلی دستاویز کے سہارے ملازمت کرر ہے ٹیچروں کے بارے میں معلومات کیلئے دستاویز حاصل کئے گئے تھے۔
جانچ میں معلوم ہوا کہ پرائمری اسکول بارامکند،وکاس کھنڈ بھلوانی دیوریا میں راجیو شکلا باشندہ موضع مام کھول گگہا ضلع گورکھپور جعلی دستایز/نمبرات کی بنیاد پر ٹیچر کی نوکری کر رہا ہے ۔
جانچ کی بنیاد پر ایس ٹی ایف نے ملزم راجیو کو پرائمری اسکول بارامکند سے گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ اس نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نمبرات اور سرٹیفکیٹ وجے شنکر ترویدی موضع پٹہو اوں، گولہ گورکھپور کے ساتھ مل کر بنوایا تھا۔ موجودہ وقت میں وجے شنکر کی موت ہو چکی ہے۔
والد کے نام کے بارے میں پوچھنے پر ان کا نام اوما شنکر شکلا ہے لیکن نمبرات ، سرٹیفکیٹ پر ہر جگہ نردیشور تھا تو اس نے آدھار کارڈ اور پین کارڈ پر نردیشور ہی والد کا نام لکھوایا۔
ٹیچر عہدہ پر ملازمت کے وقت بی ٹی سی کے نمبرات راجو ولد نردیشور کے نام کا وجے شنکر دویدی کو ملا تھا۔ اسی بنیاد پر سبھی جگہ والد کا نام نردیشور لکھ کر دیگر دستاویز، آدھار کارڈ ، پین کارڈ، جعلی طور سے بنوا لئے جس کی بنیاد وہ ٹیچر کی ملازمت کر رہا تھا۔