پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ ہتھگواں پولیس نے فرضی دستاویز کے سہارے شکشا متر سے معاون اساتذہ کے عہدے پر انضمام کرانے والے تین افراد کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کیا ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی شیوجی شکل نے بتایا کہ پولیس بیسک ایجوکیشن افسر کی شکایت پر فرضی دستاویز کے سہارے شکشا متر سے معاون اساتذہ کے عہدے پر انضمام کرانے کے الزام میں پردیپ کیسوانی ۔شوئیتا سنگھ و ودیہ دیوی سمیت تین افراد کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے ۔