لکھنؤ: ملیح آباد کے محمود نگر میں منگل کو ایک دردناک حادثے میں ٹیچر کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹیچر رشتے دار کے یہاں جانے کےلئے گھر سے نکلےتھے اسی درمیان تیز رفتار گاڑی نے انہیں روند دیا۔ نیجا بھاری باشندہ 59سالہ میوا لال کسمنڈی گاؤں میں پرائیویٹ اسکول میںٹیچر تھے۔
بیٹے پنکج نے بتایاکہ والد منگل کی صبح گوری گاؤں واقع رشتے دار کے یہاں جانے کےلئے والد کی موٹرسائیکل لے کر گھر سے نکلے تھے۔ محمود نگر میں موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلواکر وہ جیسے ہی آگے بڑھے تبھی پیچھے سے آرہی تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل میںٹکر ماردی۔ حادثے میں میوا لال شدید طور سے زخمی ہوگئے اور ان کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی۔
اُدھر اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر کنبہ کو اس کی معلومات دی۔ میوالال کے کنبہ میںبیوی سشما ، بیٹا پنکج اور کنچن ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے وقت میوا لال نے ہیلمٹ نہیں لگا رکھا تھا جس سے ان کےسر میں سنگین چوٹیں آئی تھیں اگر ہیلمٹ پہنے ہوتے تو شاید ان کی جان بچ جاتی۔
فی الحال ملیح آباد انسپکٹر سریش سنگھ کے مطابق بیٹے پنکج کی تحریر پر نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش کی جارہی ہے۔