نئی دہلی : چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 23 فروری کو ہندوستان نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ اس میچ میں ہندوستان کے لئے وراٹ کوہلی، شبھمن گل جیسے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دبئی میں اس شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان نے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ یہ چیمپئنز ٹرافی میں 20 فتوحات درج کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف جیت تک ان کے نام صرف 19 فتوحات تھیں۔
دبئی میں پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ دراصل ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی میں 20 جیت درج کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے ان کے نام صرف 19 فتوحات تھیں۔
اس سے پہلے کسی بھی ٹیم نے 20 جیت درج نہیں کی تھی۔ دوسرے نمبر پر انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیں جنہوں نے اب تک 14-14 میچ جیتے ہیں۔ پاکستان نے 11 میچ جیتے ہیں۔
ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی میں کامیاب ٹیموں میں سے ایک رہی ہے۔ سال 2002 میں، ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف ٹرافی کا اشتراک کیا تھا۔ اس وقت کولمبو میں سری لنکا کے خلاف فائنل ریزرو ڈے ہونے کے باوجود بارش کی وجہ سے میچ نہیں کھیلا جاسکا تھا۔
11 سال بعد یعنی 2013 میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے خطاب جیتا تھا۔ شیکھر دھون نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔