محکمہ انکم ٹیکس نے بلڈرز کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔ بدھ کی صبح انکم ٹیکس کی ٹیم شہر کے بڑے بلڈروں اور تاجروں کے پاس پہنچی۔ اس میں امراوتی بلڈرز، پانڈے برادرس اور تلوار برادرس جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ کے پاس ایسے کئی دستاویزات ہیں، جن میں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کا امکان ہے۔









