کینیا میں الیکشن کمیشن کے سربراہان کو ہٹانے کے لئے مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوب مغربی کاؤنٹی سیایا کا ٹاؤن بوندو میں رونما ہوا جہاں دو درجن کے قریب مشتعل نوجوان مظاہرین نےایک پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرنے کے لئے دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین موقع پر ہلاک ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ حکومت مخالف مظاہرین الیکشن کمیشن میں اصلاحات اور موجودہ عہدیداروں کی معزولی کا مطالبہ کررہے تھے۔