مہوبہ : اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کل پہاڑعلاقے میں ایک نابالغہ کا اغوااوراس کے ساتھ عصمت دری کامعاملہ روشنی میں آیاہے ۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالسلام نے بتایاکہ منگلورکلاں گاؤں میں کل شام15سالہ بچی اپنے گھرسے کچھ دوری پررہنے والے چچاکے مکان میں کسی کام سے گئی تھی۔
اسی درمیان گاؤں کے ہی دونوجوان جینت اوراس کاساتھی رماشنکرنے اسے راستے میں اغواکرکے اسے گرام پنچایت بھون احاطے میں لے گیا۔وہاں دونوں نے اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔اس معاملے کی شکایت پولس میں کئے جانے پرعصمت دری کرنے والے نے نابالغہ کوخاندان سمیت جان سے ماردینے کی دھمکی دی اورفرارہوگیا۔عصمت دری کرنے والوں کی چنگل سے چھوٹنے کے بعدگھرپہنچی نابالغہ نے اس واقعے کے بارے میں گھروالوں کوبتایا۔پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ متاثرہ کی شکایت پرپولس نے دونوں نوجوان جینت اوررماشنکرکے خلاف ایف آئی آردرج کیاہے اورنابالغہ کامیڈیکل کراگیاہے ۔پولس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔ساتھ ہی دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولس چھاپے مارہی ہے ۔