پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن نے ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ عہدے کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے جمعرات کو انڈیا بلاک کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔









