حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پشمیالارم صنعتی علاقے میں ایک فارماسیوٹیکل کمپنی ‘سگاچی انڈسٹریز’ میں ہوئے خوفناک دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق ملبہ ہٹانے کے دوران مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔









