نئی دہلی: ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے حکومت سے سفارش کی ہے جس کے مطابق موبائیل نمبر 10 سے 11 نمبر ہوجائیں گے۔
اس کے علاوہ لینڈ لائن سے موبائیل فون پر کال کرنے سے پہلے 0 نمبر کا اندراج کرنا ہوگا۔ فی الحال لینڈ لائن سے موبائل فون پر کال کرنے کیلئے 0 کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ٹی آر اے آئی کی یہ سفارش منظور ہوجاتی ہے ہر موبائیل نمبر سے پہلے ”9“ نمبر کا ڈیجٹ لگانا پڑے گا۔
اس سے تقریبا 10 ارب موبائل نمبرات پر اس کا اثر ہوگا۔ اس کے تحت موبائل فون نمبرات کی تعداد 11 ہوجائے گی۔