سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دی۔
چین نے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اہم معاہدہ کروا دیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتخانوں کے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے جلد دوطرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ 10 مارچ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے اور سفارتخانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔