نئی دہلی،27جون(یواین آئی)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے اقوامتحدہ کے ایشیا پیسفک گروپ کے 55اراکین ممالک کے اتفاق رائے سے سال 21-2020کےلئے ہندوستان کو سلامتی کونسل کے عارضی رکن کے طورپر حمایت دینے کو ملک کےلئے باعث فخر بتایا ہے۔
ایشیا پیسفک گروپ کے سبھی 55ملکوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں دو سال کےمدت کار کےلئے ہندوستان کی عارضی سیٹ کی امیدواری کی حمایت کی تھی ،جسے ہندوستان کی بڑی سفارتی جیت مانا جارہا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ یہ فخر کی بات ہے کہ اقوام متحدہ کے ایشیا پیسفک گروپ کے55رکن ملکوں نے اتفاق رائے 22-2021کےلئے سلامتی کونسل کے عارضی رکن کے طور پر ہندوستانی کی حمایت کی ہے۔یہ بین الاقوامی برادری کے ذریعہ ،پر امن ،انصاف کے ساتھ،انسانیت کے عالمی نظام کے لئے ہندوستان کی پائیدار کوششوں کی منظوری ہے۔
انہوں نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ اقوام متحدہ کے سدھار کےلئے ہماری کوششوں کو مستقبل میں اور زیادہ عالمی حمایت ملے گی۔ہندوستان جلد ہی اقوام متحدہ کونسل کے عارضی رکن کے طورپر بین الاقوامی برادری میں اپنا من چاہا مقام حاصل کرےگا۔‘‘
ہندوستان کےلئے 55ملکوں کی طرف سے عارضی رکنیت کی حمایت کئے جانے پر کونسل میں ملک کے عارضی رکن سید اکبرالدین نے کہا تھا کہ ایشیا پیسفک کے سبھی ملکوں نے سال 22-2021کےلئے ہندوستان کی عارضی سیٹ کی اتفاق رائے سے حمایت کی ہے۔مسٹر اکبرالدین نے اس کےلئے ان ملکوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا تھا ،’’حمایت میں آگے آنے کےلئے سبھی 55ملکوں کا بہت بہت شکریہ۔‘‘