تہران:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ میں اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی فلسطینیوں کی فتح ہے۔
ایرانی صدر نے کہاکہ اسپتالوں کے محاصرے ہی نہیں کیے بلکہ ان کو فضائی اور ٹینکوں سے حملے کرکے تباہ کیے ہیں، جنگ بندی کے باوجود پورے غزہ کی ناکہ بندی اب بھی جاری رکھی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل کو حماس کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی اپنے یرغمالیوں کو چھڑوانا پڑا ہے۔
ابراہیم رئیسی نے کہا ‘صہیونی رجیم اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے، صہیونی رجیم فلسطینی مزاحمت کو ختم کرنا چاہتی تھی لیکن وہ نہ کر سکی، اسرائیل نے اپنے جارحانہ اقدامات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنے لیے صرف نفرت حاصل کی ہے۔