چھتیس گڑھ۔ چھتیس گڑھ۔چھتیس گڑھ۔ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ سرحد پر واقع بیجا پور ضلع میں پجاری۔کانکیر کے پاس سکیورٹی فورسز نے ایک مہم کے دوران 12نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔نکسل مخالف مہم کے اسپیشل ڈی جی اوستھی نے جمعرات کی صبح یہ جانکاری دی۔
ملی جانکاری کے مطابق تلنگانہ اور چھتیس گڑھ پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں یہ بڑی کامیابی ملی ہے۔نکسلیوں کے خلاف اس مہم میںگرے ہاؤنڈس اسکواڈ کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔جبکہ تین دیگر جوان زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
تلنگانہ اور چھتیس گڑھ سرحد پر انکاؤنٹرمیں 12نکسلی ہلاک، ایک جوان شہید
ملی جانکاری کے مطابق تلنگانہ اور چھتیس گڑھ پولیس کے جوائنٹ آپریشن میں یہ بڑی کامیابی ملی ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ چھتیس گڑھ اور تلنگانہ پولیس کو سیما ورتی بیجا پور ضلع کے اسور تھانہ علاقے میں بڑے نکسلی گروہ کی جانکاری ملی تھی۔جس کے بعد علاقہ میں تلنگانہ کے گرے ہاؤنڈ فورس اور بیجا پور ضلع کے ڈی آرجی ،ایس ٹی ایف اور ڈسٹرکٹ فورس کے جوانوں کو گشت میں روانہ کیا گیا تھا۔جائے حادثہ سے آٹھ اے کے 47 اور کئی جدید ہتھیار ملے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جب گرےہاؤنڈ دستہ پجاری کانکیر گاؤں کے جنگل میں پہنچا تب نکسلیوں نے پولیس پر گولی باری شروع کر دی۔اس کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔کچھ دیر تک دونوں طرف سے گولی باری کے بعد نکسلی وہاں سے فرار ہو گئے۔اس واقعے میں گرے ہاؤنڈ کا ایک جوان بھی زخمی ہو گیا جس کی بعد میں موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ گولی باری بند ہونے کے بعد پولیس اہلکار نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔جس میں ابھی تک 10 نکسلیوں کی لاش براآمد ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہیکہ صبح 6:30بجے سے سکیورٹی فورسز کے اس آپریشن میں سی پی آئی ماؤنوازکی تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کا لیڈر ملٹری ٹیکٹس میں ماہر ہری بھوشن بھی مارا گیا ہے۔حالانکہ ابھی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے فی الحال نعشوں کی پہچان کی تصدیق نہیں کی ہے۔