لکھنؤ : مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ میدانتا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ طویل علالت کے سبب ٹنڈن کو کوموبرٹیز اور نیورو مسکولر کمزوری ہوگئی ہے۔
اسی کی وجہ سے بائی پیپ وینٹی لیٹر کو برداشت نہیں کرسکے اور انہیں ٹریکو اسٹامی کے ذریعہ دوبارہ کرٹیکل کیئر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ وہ کب تک وینٹی لیٹر پر رہیں گے؟ اس بارے میں ڈاکٹر ابھی کچھ نہیں بتا پا رہے ہیں۔ ڈاکٹر کپور کا کہنا ہے کہ ماہرین کی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔