نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) ہندستان کے مرد ٹینس کھلاڑی رام كمار راماناتھن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ روزانہ آن لائن ورزش کرتے ہیں۔
عالمی درجہ بندی میں 186 ویں مقام پر موجود راماناتھن نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے کوچ کے لئے منعقد کئے گئے ویبینار میں یہ بات کہی۔
راماناتھن سے پہلے ملک کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا سمیت کئی دیگر مرد اور خاتون کھلاڑی اس ویبینار سے خطاب کر چکے ہیں۔