مغربی کنارے کے شمال میں واقع نابلس شہر پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے، تاہم فلسطینی مجاہدین نے بھی صہیونیت مخالف کارروائیاں انجام دی ہیں۔
فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ جنوبی نابلس میں واقع بیتا نامی کالونی میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق کم از کم دو فلسطیلی گولیاں لگنے سے اور 72 فلسطینی آنسو گیس کے شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی انتہا پسندوں نے بھی نابلس کے علاقے حوارہ میں ہجوم کی شکل میں نکل کر فلسطینیوں کی گاڑیوں اور ان کے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب مجاہدین بریگیڈ کے جوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں واقع الزعیم چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے۔